03 فروری ، 2014
لاہور…لاہورہائی کورٹ میں اداکارہ سپنا خان بازیابی کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے پولیس کو دس دن کے اندر تفتیش مکمل کرنے کاحکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود سابق وزیراعلیٰ دوست محمد کھوسہ کوگرفتار نہیں کیا جارہا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کووی آئی پی نہیں عام کیس کی طرح لیاجائے۔ انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے سے استفسار کیا کہ پولیس نے میاں بیوی کے درمیان طلاق کی کہاں سے تصدیق کی۔