پاکستان
03 فروری ، 2014

کیٹی بندر، ٹھٹھہ میں پاور پلانٹس لگائے جائیں گے، قائم علی شاہ

کیٹی بندر، ٹھٹھہ میں پاور پلانٹس لگائے جائیں گے، قائم علی شاہ

کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے حکومت صوبے میں پاورپلانٹ لگانے کے ساتھ ترقی کا جال بچھائے گی،ٹھٹھہ میں سمندری کٹاؤ سے متاثرہ افراد میں پانچ سوگھرتقسیم کیے گئے ہیں۔سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں قائم علی شاہ نے کہاکہ صوبے کے ساحلی علاقوں کی ترقی کیلئے کام جاری ہے۔ کیٹی بندر میں پاورپلانٹ لگائیں گے جبکہ دوسال میں ٹھٹھہ میں بھی پاورپلانٹ قائم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کیٹی بندرپرپاورپلانٹ لگانے سمیت ایک جدید ڈبل شاہراہ تعمیر کی جارہی ہے جو کراچی سے تھرپارکرتک ہوگی اور اس پر اب تک سات کروڑ روپے خرچ کیئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اوربدین کی بیس لاکھ ایکڑ اراضی سمندربرد ہوگئی،حکومت پرتنقید کی جاتی ہے مگرمتاثرین کے حق کیلئے بات کرنے کو کوئی تیارنہیں۔ بدین میں سیلاب متاثرین کیلئے بارہ ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں جبکہ رائٹ اورلیفٹ بینک کینال کے دونوں جانب سیلاب متاثرین کی بحالی پرخطیررقم خرچ کی گئی ہے۔

مزید خبریں :