پاکستان
03 فروری ، 2014

لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کے ا سکواڈ میں شامل دو گاڑیوں کو حادثہ

لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کے ا سکواڈ میں شامل دو گاڑیوں کو حادثہ

لاہور…لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کے ا سکواڈ میں شامل دو گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے ، جس سے 9 اہلکار زخمی ہو گئے۔وزیراعظم نواز شریف الحمرا آرٹ گیلری میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوئے۔ جیسے ہی ان کا سکواڈ نہر کے پل پر پہنچا ، سیکیورٹی کی ایک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، گاڑی بے قابو ہو کر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی، جبکہ پیچھے آنے والی ایلیٹ فورس کی گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں نو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال داخل کرا دیا گیا۔

مزید خبریں :