پاکستان
01 اپریل ، 2012

کراچی کے ہرتھانے میں امن رضاکارفورس تعینات کی جائیگی، رحمان ملک

کراچی کے ہرتھانے میں امن رضاکارفورس تعینات کی جائیگی، رحمان ملک

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ہر تھانے میں امن رضاکار فورس تعینات کی جائے گی جو مقامی پولیس کی معاونت کرے گی ، ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور ہرتھانے میں امن رضاکار فورس تعینات کی جائے گی، یہ فورس امن وامان کنٹرول کرنے میں مقامی پولیس کی معاونت کرے گی ،رحمان ملک کا کہنا ہے کہ انھوں نے ڈکیتی اور کرائم کی وارداتوں سے متاثرہ علاقوں میں آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت سے بات چیت جاری ہے سب کراچی میں امن قائم کرنے پر متفق ہیں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اج تاجروں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

مزید خبریں :