01 اپریل ، 2012
کراچی…بھارتی میڈیا کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری آٹھ اپریل کوبھارت کے شہر اجمیر کا دورہ کرسکتے ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق صدر آصف علی زرداری آئندہ ہفتے بھارت کے شہر اجمیر شریف کا دورہ کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہاگیاہے کہ صد زرداری معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیں گے۔ صدر زرداری کا دورہ مختصر ہوگا اور وہ درگاہ پر حاضری کے بعد اُسی روز وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی حکومت کو صدر زرداری کے دورے کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے۔