انٹرٹینمنٹ
04 فروری ، 2014

ہرکولیس کے ا یکشن نے دھوم مچادی

ہرکولیس کے ا یکشن نے دھوم مچادی

کراچی…ہرکولیس کے ا یکشن نے دھوم مچادی ہے، ملک بھر کے سینما گھروں میں یونانی ہیرو کے کارناموں پر بننے والی فلم دی لیجنڈ آف ہرکولیس دیکھنے کیلئے لمبی لمبی لائنز نظر آرہی ہیں۔ہر کولیس کی بہادری اور کارناموں کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی اس نئی پیشکش کو رینی ہارلین نے ڈائریکٹ کیا ہے۔یونان کے قدیم ہیرو کا مرکزی کردار فلم میں ماڈل ٹرند ایکٹر کیلین لٹز نبھا رہے ہیں۔بے پناہ طاقت کے مالک ، یونا ن کے اس دیو مالائی کردار کی پیدائش کا مقصد ظالمانہ حکومت کا خاتمہ ہے جسے سازش کے تحت ملک بدر کرنے کے بعد غلام بنا دیا جاتا ہے ۔

مزید خبریں :