01 اپریل ، 2012
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم نیٹو سپلائی لائن کی بحالی سے توجہ ہٹانے کے لیے گرایا گیا۔وہ لاہور میں جماعت اسلامی کی ممبرسازی مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سید منورحسن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں بیٹھی اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی ہے۔ نیٹو سپلائی لائن بحال کرنے کی بظاہر مخالفت کرنے والے چوہے بلی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ جب تک سپلائی لائن کی قرارداد مسترد نہیں ہو جاتی پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے اتحاد کو توڑنے والوں کے نام سامنے لاکر انہیں چارج شیٹ کیا جانا چاہیے۔