انٹرٹینمنٹ
04 فروری ، 2014

ہیما مالنی کی چھوٹی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی

ہیما مالنی کی چھوٹی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی

ممبئی…بالی وڈ فلم انڈسٹری کی نامور اداکاہ ہیما مالنی کی چھوٹی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔بھارت کے شہر ممبئی میں بالی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی دھرمندر اور ہیما مالنی کی چھوٹی بیٹی Ahana دیول کی شادی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں بالی وڈ کے جگ مگ کرتے ستاروں نے جلوے بکھیرے۔بچن خاندان سے امیتابھ ، جیا اور ابھیشیک بچن نے تقریب میں شرکت کی جبکہ ریکھا، شاہرخ خان،جوہی چاولہ، سوناکشی سنہااور دیپکا پادکون سمیت بالی وڈ کے کئی چمکتے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگائے اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ادکارہ عیشا دیول ہاتھ کے فریکچر کے باوجود بہنAhana دیول کی اس خوشی میں سجھ دجھ کے شریک ہوئیں۔

مزید خبریں :