04 فروری ، 2014
اسلام آباد… بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ایک بار پھر برفباری شروع ہوگئی ہے۔ جس سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی لہر لوٹ آئی ہے،جبکہ نتھیاگلی سمیت گلیات میں حالیہ برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں بند نتھیاگلی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں میں حالیہ برفباری کے بعد تمام رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں لیکن گلیات میں سیاحوں کی آمد بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں 3، 4 دن میں مزید بار ش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد ایک بار پھر سردی بڑھ گئی ہے۔مر ی میں دو دن سے برفباری جاری ہے۔پا ئپ لا ئنو ں میں پانی منجمد ہونے سے شہر یو ں کو مشکلا ت کا سا منا ہے۔ سوات کی وادی کالام،مالم جبہ،میاندم اور شانگلہ ٹاپ سمیت پیوچاراور دیگر بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہورہی ہے۔کالام میں اب تک تین فٹ جبکہ بالائی پہاڑوں پر چھ فٹ برف پڑچکی ہے۔ برفباری کے باعث مالم جبہ روڈ، کالام روڈ،اتروڑ اور گبرال سمیت شانگلہ شاہراہ بند ہے۔ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ چترال میں لواری ٹاپ اور لواری ٹنل میں برفباری کے باعث بند راستے نہیں کھولے جاسکے ہیں۔ یہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں جس سے سخت سردی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے۔