پاکستان
04 فروری ، 2014

گھگھر پھاٹک :لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس دہشتگردی کاشکار

 گھگھر پھاٹک :لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس دہشتگردی کاشکار

کراچی… کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو گھگھرپھاٹک کے قریب دہشتگردی کا نشانہ بنادیا گیا اور ریلوے ٹریک پردھماکا خیز مواد کے باعث ہونے والے دھماکے سے شالیمارایکسپریس کی3بوگیاں الٹ گئیں،جبکہ 6پٹری ٹریک سے اترگئیں ،جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی،ڈی آئی جی حیدر آباد اکرم نعیم بھروکاکا کہنا ہے کہ 12زخمیوں کوبوگیوں سے نکالاجاچکاہے،جبکہ زخمی افرادمیں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ زخمیوں کوبوگیوں سے نکال کر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔حادثے کے بعد رینجرزاورپولیس اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ملکر صورتحال کو قابو کیا گیا۔علاوہ ازیں ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب بیگ نے جیو نیوز کو بتایا کہ شالیمارایکسپریس کی3بوگیاں الٹ گئیں اور6پٹری سے اترگئیں۔دریں اثناء ٹرین کے مسافر سردی اور کھلے مقا م پر بے سروسامانی کے عالم میں جنگل میں بیٹھنے پرمجبور ہیں۔اندھیرازیادہ ہونے کے باعث ٹرین میں سوارافرادٹارچ سے مددلینے پرمجبورہیں، شدید پریشانی اور خوف کا عالم ہے۔ اندھیرے کے باعث مسافروں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالنے میں مدد کی۔ دھماکے کے بعد ریلوے اسٹیشنز پر ٹرینوں کو روک لیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ کراچی سے 7 کلومیٹر دور پیش آیا ہے۔

مزید خبریں :