04 فروری ، 2014
پشاور…پشاور ایک بار پھر دہشت گردی کے نشانے پر ہے۔ صرف ایک دن کے وقفے کے بعد کوچہ رسالدار میں خود کش دھماکے نے نو جانیں نگل لیں۔ بچوں اور خواتین سمیت پچاس افراد زخمی بھی ہوئے۔ جیو نیو کے رپورٹر محمد نعمان کی رپورٹکے مطابق پشاور کا تاریخی قصہ خوانی بازار منگل کی شام ایک مرتبہ پھر دھماکے سے گونج اٹھا۔ صرف ایک دن کے وقفے کے بعد قصہ خوانی بازار کے عقب میں واقع کوچہ رسالدار خود کش دھماکے کا نشانہ بنا۔ مقامی ہوٹل کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔واضح رہے کہ اتوار کو قصہ خوانی کے قریب سینما گھر پر دستی بموں سے حملہ ہواتھا۔