پاکستان
04 فروری ، 2014

اوگرا کی گزشتہ سال کی رپورٹ جاری،گیس چوری پر تشویش

اسلام آباد…اوگرا نے گزشتہ مالی سال کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں دونوں گیس کمپنیوں سوئی ناردرن اور سدرن میں بھاری گیس نقصانات اور چوری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، پاکستان میں سالانہ 35ارب روپے سے زیادہ کی گیس چوری اور نقصانات کی نذر ہو جاتی ہے ۔اوگرا نے اپنی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 13-2012جاری کر دی ہے ، رپورٹ کے مطابق بھاری گیس نقصانات اور گیس چوری کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے ،اور یہ نقصانات صارفین پر گیس قیمت میں اضافے کی صورت میں بو جھ بن جاتے ہیں ،اس حوالے سے چیئرمین اوگرا نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کمپنیوں کے گیس نقصانات 10فیصد سے زیادہ ہیں ، اوگرا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دروان مقررہ ہدف سے زیادہ گیس نقصانات صارفین پر منتقل ہیں ہونے دیئے گئے ، 16ارب 58کروڑ 60لاکھ روپے کا اضافی بوجھ صارفین کو منتقل کرنے کی بجائے کمپنیوں کی جیب سے پورا کرایا ، جس میں سوئی ناردرن میں 14ارب 22کروڑ اور سوئی سدرن میں 2ارب 36کرور روپے سے زیادہ کا بوجھ صارفین کو منتقل نہیں ہونے د یا بلکہ یہ کمپنیوں نے اپنے منافع سے پورا کیا ۔

مزید خبریں :