04 فروری ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز نے ٹارگٹیڈ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے تین ملزمان سمیت 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سلطان آباد میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹیڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 400 رینجرز اہلکاروں خاتون اہلکاروں سمیت سراغ رساں کتوں نے حصہ لیا،ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے گئے ،آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین ملزمان سمیت 18 مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہیں،ملزمان کے قبضے سے 32 ہتھیاربھی برآمدکرلئے گئے۔