پاکستان
05 فروری ، 2014

امریکا نے پاکستان کی درخواست پر ڈرون حملوں میں کمی کردی

امریکا نے پاکستان کی درخواست پر ڈرون حملوں میں کمی کردی

واشنگٹن…ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستانی حکومت کی درخواست پر ڈرون حملوں میں کمی کی ہے، یہ درخواست طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کے بعد کی گئی۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملوں میں کافی حد تک کمی کردی ہے اور ،دسمبرکے بعد سے اب تک کوئی حملہ نہیں ہوا جو 2011 کے بعد سے سب سے طویل دورانیہ ہے،ادھر اومابا انتظامیہ نے ایسے کسی بھی معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اگر امریکا کو القاعدہ کے کسی اہم رہنما کے بارے میں اطلاع ،ملی تو اسے ضرور نشانہ بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :