پاکستان
05 فروری ، 2014

پشاور خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور…گزشتہ روز پشاور کے کوچہ رسالدار دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب آج دوسرے روز علاقے میں فضا سوگوار ہے۔پشاور کے کوچہ رسالدار میں دھماکے کے بعد فضا سوگوار ہے اور اس ملحقہ مارکیٹیں آج بند ہے ،دھماکے کے باعث عمارتوں اور گھروں کو کافی نقصان پہنچا تھا اور شیشے ٹوٹ گئے تھے جن کو علاقہ مکین صاف رہے ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں ،واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن مسعود خلیل کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو واقعے کی تفتیش کے بعد تحقیقاتی رپورٹ اعلی حکام کو پیش کرے گی۔جائے وقوعہ سے ممکنہ خود کش حملہ آور کے اعضاء بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جن کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجوادیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر اٹھارہ سے انیس سال کے درمیان ہے اور حملہ آور کی شکل سے بظاہر قبائلی لگتا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 50 زخمیوں کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں 23 افراد کو طبی امداد کے بعدفارغ کر دیا گیا ہے تاہم 27 افراد اب بھی اسپتال مین زیر علاج ہے جن میں 4 افرد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔دھماکے میں9 جاں بحق افراد میں سے 7 کی شناخت ہو چکی ہے جن کی میتیں ان کی آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :