کاروبار
05 فروری ، 2014

پشاور ،کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء پر3ماہ قید،25ہزار جرمانہ

پشاور ،کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء پر3ماہ قید،25ہزار جرمانہ

پشاور…پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے غیرمعیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر تین ماہ قید کی سزا اور 25 ہزار روپے جرما نہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب روزانہ اشیاء خوردونوش کے نمونے تجزیہ کیلئے لیباریٹری ارسال کئے جائینگے۔اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے ازسرنوتعین اور نئے نرخنامہ کے اجراء کے بعدضلعی انتظامیہ نے غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی روک تھام کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ایڈیشنل اوراسسٹنٹ کمشنرزکی زیرنگرانی پرائس چیکنگ کے دوران معیار معلوم کرنے کیلئے روزانہ اشیاء خوردونوش کے نمونے حاصل کر کے تجزیہ کیلئے لیباریٹری ارسال کئے جائیں گے جبکہ لیباریٹری سے غیر معیاری رپورٹ آنے پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے کو کم از کم تین ماہ قید اور کم ازکم 25ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

مزید خبریں :