06 فروری ، 2014
اسلام آباد…طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس جا ری ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے تمام اراکین جن میں عرفان صدیقی،رحیم اللہ یوسف زئی،میجر عامر اور رستم شاہ مہمند شریک ہیں۔حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہطالبان کمیٹی کے ساتھ باضابطہ رابطہ ہو گیا ہے ،جس کے بعد طالبان کمیٹی سے آج ملاقات متوقع ہے،ان کا کہنا ہے کہ پہلی ملاقات میں دوطرفہ امور اور بنیادی نکات پر بات چیت ہو گی۔