06 فروری ، 2014
اسلام آباد…حکومتی اورطالبان کی کمیٹی کے درمیان اجلاس ختم ہو گیا،ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتفاق پایا گیا ہے کہ بات چیت کادائرہ کارشورش زدہ علاقوں تک محدودرہے گا، جبکہ بات چیت پاکستانی آئین کی حدودمیں ہونی چاہیے۔اس حوالے سے حکومتی کمیٹی کے کو آرڈی نیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ دوستی اور ہمدردانہ گفتگو ہو ئی اور طالبان کمیٹی کے ساتھ کھلے دل اورکھلے ذہن کے ساتھ بیٹھے ۔طالبان کمیٹی کے اہم رکن مولانا سمیع الحق نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ ہمیشہ کوشاں رہے ہیں کہ قتل وغارتگری کاسلسلہ بندہو۔پروفیسر ابراہیم نے اجلاس کے بعد کہا کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات خوشگوارماحول میں ہوئے،مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے کئی امورپراتفاق رائے پایاگیا،مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے پرامیدہیں۔حکومتی اور طالبان کی قائم کردی کمیٹیوں کے اجاس میں جلددوبارہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔