06 فروری ، 2014
چٹا گانگ…شمس الرحمان اور امرلقیس کی شاندار سنچری کی بدولت چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 409 رنز بنالئے ہیں،سری لنکا کیخلاف اسے مزید 178 رنز کے خسارے کا سامنا ہے ،چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز86 رنز ایک آؤٹ سے کیا ،شمس الرحمان اور امرلقیس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کوفالوآن سے بچالیا ،امرلقیس 115 اور شمس الرحمان 106 رنز بنا کر آوٴ ٹ ہوئے، شکیب الحسن نے 50 اور ناصرنے 42 رنز اسکورکیے،کھیل کیاختتام تک بنگلہ دیش نے 8 وکٹ پر 409 رنز بنالئے۔