06 فروری ، 2014
لاہور…بھارت کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کی 19رکنی بلائنڈ ٹیم کا اعلان کردیاگیاہے، ذیشان عباسی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان بلائِنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے ٹیم کا اعلان کیا، ذیشان عباسی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں عامر اشفاق،محمد توصیف،محمدظفر،ادریس سلیم،ساجد نواز،انیس جاوید،ناصر علی،محمد ہارون،اسرار الحسن، عرفان مجید، محمد جمیل،محمد اکرم،زاہد محمود،اور طارق سمیوئل شامل ہیں۔سابق کپتان عبدالرزاق کو کوچ اور نفیس احمد کو منیجر مقرر کیا گیا ہے، پاکستان اوربھارت کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریزپندرہ فروری اورتین ون ڈے میچز کی سیریزانیس فروری سے ہوگی۔