انٹرٹینمنٹ
06 فروری ، 2014

لندن میں روبو کوپ کی ورلڈ پریمئر تقریب

لندن میں روبو کوپ کی ورلڈ پریمئر تقریب

لندن …لندن میں ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم روبو کوپ کی ورلڈ پریمئر تقریب ہوئی۔جس میں فلم کے مرکزی کرداروں نے ریڈ کارپٹ پر واک کیا۔لندن کے آئی ایم اے ایکس سنیما میں ہونے والے پریمیر میں فلم کے ہدایتکارجوز، پڈلہا اور مرکزی کرداروں جوئیل کنامین،گیری اولڈمین اور اداکارہ ایبی کارنش جلوہ گر ہوئے فلم کی کہانی ایک جانباز پولیس افسرایلکس مرفی کے گرد گھومتی ہے جو دورانِ ڈیوٹی شدید زخمی ہوجاتا ہے جسکے بعداومنی کورپ نامی ایک روبوٹک فرم اْسے روبوکوپ میں تبدیل کردیتی ہے اور وہ ہر قسم کے مجرموں کا مقابلہ کرتا نظر آتا ہے۔ فلم 12 فرروی کو امریکا میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :