دنیا
07 فروری ، 2014

برطانیہ: وین کو جلانے کی کوشش میں اپنا ہی ہاتھ جلا ڈالا

برطانیہ: وین کو جلانے کی کوشش میں اپنا ہی ہاتھ جلا ڈالا

مانچسٹر…برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر میں ریکوری وین کو آگ لگانے والے شرپسند کا اپنا ہاتھ ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا تاہم ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ برطانوی پولیس نے راچڈیل علاقے میں پیش آئے اس واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں ایک شخص آتش گیر مادہ ریکوری وین پرچھڑک کر اسے آگ لگادیتاہے تاہم اس دوران آگ اسکے ہاتھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے جس پر وہ بھاگتا ہوا دکھائی دیتاہے۔یہ واقعہ پانچ فروری کو پیش آیا تھااورآگ لگائے جانے سے قریبی مکان کو بھی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :