دنیا
07 فروری ، 2014

برازیل میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

برازیل میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

ریو ڈی جینرو…برازیل میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔دارالحکومت ریو ڈی جینرو میں مظاہرین نے کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا ۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران پولیس نے احتجاجی شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور 20 افراد کو حراست میں لے لیا۔مشتعل شہریوں نے کرایہ مشینوں اور turnstiles میں توڑ پھوڑ بھی کی جس کے بعد ریلوے اسٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں کوآمدورفت میں دشواری کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔

مزید خبریں :