انٹرٹینمنٹ
07 فروری ، 2014

ہالی ووڈ:نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم” ڈائی ورجنٹ“ کاٹریلر جاری

ہالی ووڈ:نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم” ڈائی ورجنٹ“ کاٹریلر جاری

ہالی وڈ … ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم " ڈائی ورجنٹ" کے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے ۔ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈکی سائنس فکشن فلم” ڈائی ورجنٹ“ کا نیاٹریلر آن لائن ریلیز کیا گیا ہے۔ نیل برجرکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنف ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذہے جس میں پانچ مختلف گروہوں میں تقسیم لوگوں میں سے ایک نوجوان لڑکی خود کو کسی بھی گروپ کیلئے موضوع نہیں سمجھتی اور اپنی جان خطرے میں ڈال لیتی ہے۔خود کو ڈائی ورجنٹ کہنے والی غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار اداکارہ شائیلین ووڈلی نے ادا کیا ہے۔80ملین ڈالرلاگت سے تیار ہونے والی یہ فلم20 مارچ کوسنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :