07 فروری ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے نامزد مینجر ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،وہ کوچ اور کپتان کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے۔ چیف سلیکٹر عامر سہیل کا کہنا ہے کہ ٹیم کے انتخاب میں فٹنس اولین ترجیح ہے ۔مینجر بننے کے بعد ذاکر خان نے بھی وہی کہا جو پچھلے منیجر زکہتے رہے، ڈسپلن اور کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد پہلی ترجیح ہوگی، بہتر امیج کیلئے بہتر ڈسپلن ضروری ہے، کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات رہیں گے۔ چیف سلیکٹر عامر سہیل نے بھی کہہ دیا کہ فٹنس پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، فٹ کھلاڑی ہی ٹیم میں آئے گا۔ ڈومیسٹک ٹی20 میں کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے، نیا کوچ منتخب ہونے کے بعد ان کے مشورے سے ایشیا کپ کی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔