08 فروری ، 2014
لاہور…لاہورکے گردونواح میں رات گئے اچانک دھند چھا گئی ہے ،ٹھوکرنیاز بیگ سے بابو صابو موٹروے انٹرچینج تک حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ موٹر وے حکام کے مطابق لاہورمیں ٹھو کرنیا زبیگ سے بابو صابو انٹر چینج تک 9 کلومیٹر سڑک شدید دھند کی لپیٹ میں ہے اوریہاں حد نگا صفر ہے ، بابوصابو سے کا لاشاہ کاکو تک حد نگا ہ 30 سے 35میٹر ہے اوروہاں بتدریج دھند بڑھ رہی ہے ، ادھر قصور اورگردونواح میں بھی دھند چھاگئی ہے ۔لاہور،قصور ، دیبالپور اور رائے ونڈ روڈ دھند کی لپیٹ میں ہے، موٹر وے اورنیشنل ہائی ویز حکام کا کہنا ہے کہ لوگ بلاضرورت سفر سے اجتناب کریں اورسفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں۔