دنیا
08 فروری ، 2014

ترک مسافر طیارے کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ترک مسافر طیارے کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

انقرہ…ترک مسافر طیارے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، مبینہ ملزم بم کی موجودگی کی دھمکی دے کر طیارے کو سوچی لے جانا چاہتا تھا، ترک فضائیہ کے جہازوں نے طیارے کو استنبول میں اتارلیا۔یوکرائن سے 110 مسافروں کو ترکی لانے والے طیارے میں اس وقت خوف کی لہر پھیل گئی جب نشے میں دھت ایک مسافر نے بم کی دھمکی دیتے ہوئے طیارے کا رخ روس کے شہر سوچی کی جانب کرنے کا مطالبہ کیا جہاں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب جاری تھی،اطلاع ملنے پر ترک ایف 16 طیاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو ہنگامی طور پراستنبول ایئر پورٹ پر لینڈ کرالیا، مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا،ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملزم کا تعلق یوکرائن سے ہے۔

مزید خبریں :