08 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں رینجرز آپریشن کرتے ہوئے 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو موجودگی کی اطلاع پر یہ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں 400 اہلکار وں نے حصہ لیا جن میں انسداد دہشت گردی کے تربیت یافتہ مخصوص اہلکار بھی شریک تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن میں 2 غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔