08 فروری ، 2014
پاکپتن… پاکپتن میں نجی کالج کی بس کھائی میں گرنے سے ،ایک طالبہ جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئیں۔ریسکیو زرائع کے مطابق پاکپتنَ چک پاٹی پور کے قریب ایک نجی کالج کی بس کھائی میں گر گئی، حادثہ میں ایک طلبہ موقع پر ہی جاں بحق ، جب کہ 14 زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،جن میں6 کی حالت تشویشناک ہے۔