08 فروری ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ پرآج کراچی میں تجارتی مراکز،پبلک ٹرانسپورٹ اورنجی اسکول بند ہیں ، شہر کے حساس مقامات پر میں رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے۔کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر آج یوم سوگ منایا جارہا ہے۔اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک معمول سے کم ہے، جبکہ پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنوں سمیت دیگر کارروبار بھی بند ہیں۔متحدہ کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان کے بعد آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے شہرمیں گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کیا تھا ،کراچی تاجر اتحاد نے بھی تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے شٹر ڈاون کا اعلان کیا ہے۔جامعہ کراچی نے تمام پرچے ملتوی کردیے ہیں اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔شہر کے حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کا گشت جاری ہے۔