انٹرٹینمنٹ
08 فروری ، 2014

غزل گائیکی کے بے تاج بادشاہ جگجیت سنگھ کی 73 ویں سالگرہ

غزل گائیکی کے بے تاج بادشاہ جگجیت سنگھ کی 73 ویں سالگرہ

ممبئی…غزل گائیکی کے بے تاج بادشاہ جگجیت سنگھ کے مداح آج انکی 73 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ راجستھان کے شہر گنگانگر میں جنم لینے والے معروف غزل گائک جگجیت سنگھ نے 1966 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ستر کی دہائی میں دنیا انہیں” کنگ آف غزل“ کے نام سے جاننے لگی۔جگجیت کو بڑی کامیابی اپنی البم” دی اَن فور گیٹ ایبلز“ سے ملی جس میں انکی بیوی اورنامورگلوکارہ چترا سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔جگجیت سنگھ محض گائیک ہی نہیں، بہترین شاعربھی تھے،اپنے کیرئیر کے دوران پلے بیک سنگنگ کے ساتھ ساتھ سولو البمز بھی ریلیز کئے۔ بھارتی وزیر اعظم واجپائی کی شاعری پر موسیقی ترتیب دینے اور بھارتی سول اعزاز پدما بھوشن حاصل کرنے والے جگجیت 10 اکتوبر 2011کو دنیا سے رخصت ہو کے لاتعداد چاہنے والوں کے لیے بھی یادگار کہانی بن گئے۔

مزید خبریں :