08 فروری ، 2014
خاران…وزیرمملکت برائے پٹرولیم جام کمال نے پْراسراربیماری میں مبتلابچے کاعلاج کرانے کااعلان کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بچے کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کروں گا،دوسری طرف خاران سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میرعبدالکریم نے بھی بچے کیلئے ایک لاکھ روپے امدادکااعلان کہا ہے ۔(ن)لیگ بلوچستان کی رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ شکیل نے بھی جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد علاج کی ذمے داری لینے کاکہا ہے۔بلوچستان کے ضلع خاران سے تعلق رکھنے والا بچہ زبان کی پراسرار بیماری میں مبتلا ہے جس کے باعث وہ کھانے پینے سے بھی محروم ہوگیا ہے،بدل خان کی زبان غبارے کی طرح پھول کر منہ سے باہر آگئی ہے، ہر دوسرے ہفتہ ڈاکٹر انجکشن سے زبان میں موجود پانی نکال دیتے ہیں، جس کے بعد صرف دودھ ہی اس کے حلق سے نیچے اترتا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کا علاج ممکن ہے لیکن مقامی سطح پر نہیں،بدل خان کا باپ حیات نہیں اور وہی ماں کے جینے کا واحد سہارا ہے۔