08 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کی شفیق کالونی میں پولیس اور سی پی ایل سی نے ایک مشترکہ کارروائی کی ہے جس کے دوران طالبان کے نام پر بھتا وصول کرنے والے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان 20 لاکھ روپے بھتا وصول کررہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور سمز بھی برآمد ہوئی ہیں۔