پاکستان
09 فروری ، 2014

آرمی چیف رینجرز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، الطاف حسین

آرمی چیف رینجرز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، الطاف حسین

کراچی…ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ میں رینجرز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ کے دوران رینجرز کے ہاتھوں ایم کیو ایم کے کئی گرفتار کارکنان تاحال لاپتا ہیں۔ رینجرز ان کی گرفتاری سے انکار کررہی ہے۔گزشتہ چند ماہ کے دوران 5 سے زائدکارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی لاشیں مختلف سڑکوں اور مقامات پر پھینکی گئیں۔الطاف حسین نے کہا کہ مہاجروں کو مزید ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے اور رینجرز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مزید خبریں :