پاکستان
09 فروری ، 2014

متحدہ کا 24 گھنٹے میں کراچی پولیس کی قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ

متحدہ کا 24 گھنٹے میں کراچی پولیس کی قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ

کراچی…ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے خلاف تعصبانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں،24 گھنٹے میں پولیس کی اعلیٰ قیادت کو تبدیل نہ کیا گیا تو ایم کیو ایم لائحہ عمل تیار کرے گی۔ واسع جلیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فہد عزیز کو شاہ فیصل پل پر گاڑی سے اتار کر حراست میں لیا گیا ،فہد عزیز کا تعلق یونٹ 79سے ہے۔پولیس نے ریحان قریشی کو بھی حراست میں لیا ہے۔فہد اور ریحان کو رہا نہیں کیا گیا تو لائحہ عمل تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف تعصبانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں،فہد عزیز کو رخصتی کے دن حراست میں لیا گیا جبکہ یونٹ 136 کے کارکنون کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا،شہر میں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے۔ واسع جلیل نے صدر،وزیراعظم،وزیرداخلہ اورڈی جی رینجرزسے اپیل کی ہے کہ فہداورریحان کورہاکیاجائے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں پولیس کی اعلیٰ قیادت کوتبدیل نہیں کیاگیاتوایم کیوایم لائحہ عمل تیارکرے گی۔

مزید خبریں :