پاکستان
09 فروری ، 2014

کراچی پولیس نے متحدہ کے کارکن فہد کی گرفتاری کی تصدیق کردی

کراچی پولیس نے متحدہ کے کارکن فہد کی گرفتاری کی تصدیق کردی

کراچی…پولیس نے دلہا بنے ایم کیو ایم کے کارکن فہد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق ایسٹ ڈویژن پولیس نے ملزم فہد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم فہد قتل سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔پولیس نے ملزم فہد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی شاہدحیات نے پولیس اہلکاروں کے لیے نقدانعام اورسرٹیفکیٹ کااعلان کیا ہے۔ قبل ازیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس میں متحدہ کے کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واسع جلیل نے کہا کہ 24 گھنٹے میں پولیس اعلیٰ قیادت کو تبدیل نہ کیا گیا تو لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مزید خبریں :