09 فروری ، 2014
روالپنڈی… تھانہ صادق آباد کی حدود شکریال اور ڈھوک کالا خان میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 10 افغان باشندوں سمیت 45مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ آپریشن شکریال اور ڈھوک کالا خان میں کیا گیا۔