01 اپریل ، 2012
کراچی … سندھ گالف چیمپئن شپ وحید بلوچ نے جیت لی جبکہ لیڈیز ایونٹ میں اداکارہ مرینہ خان کامیاب رہیں۔ پی این کار ساز میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 5 کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے جن میں پروفیشنل، امیچر، سینئرز ، کیڈی اور لیڈیز ایونٹ شامل تھے، 55 ہول پر مشتمل ایونٹ تھا جس میں پروفیشنل میں وحید بلوچ کامیاب رہے، جبکہ لیڈیز ایونٹ اداکارہ مرینہ خان نے جیتا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل کمانڈر عباس رضا تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔