09 فروری ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متحدہ کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں، کراچی میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مطالبہ کیا کہ جنرل راحیل شریف ایم کیو ایم اور مہاجروں کو انصاف دلائیں، آصف زرداری کو بار بار فون کیا لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا،متحدہ مرکز پر خطاب کرتے ہو ئے متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ پولیس، رینجرزاوردیگرقانون نافذکرنیوالے ادارے کارکنوں کوشہیدکررہے ہیں،مہاجرکارکنوں کو تشددکانشانہ بنارہے ہیں۔جمہوری لبادے میں ایم کیوایم اورمہاجرعوام کی ساتھ غیرجمہوری عمل کیاجارہاہے،ہرانسان کی برداشت کی ایک حدہوتی ہے،مخصوص طبقے کوٹارگٹ کیاجائے تووہ مطالبات اوراحتجاج پرمجبورہوتاہے،جنرل راحیل شریف اورجنرل ظہیرالاسلام سے انصاف کی اپیل کرتاہوں،فوج صرف زمین کانہیں ، زمین پررہنے والوں کابھی دفاع کرتی ہے۔جوعوام ہجرت کرکے پاکستان آئے وہ غدارنہیں محب وطن پاکستانی ہیں۔