01 اپریل ، 2012
حافظ آباد … حافظ آباد کے نواحی گاوٴں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے سات سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے،علاقے میں طبی سہلولتیں نہ ہونے پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا حافظ آباد کے نواحی گاوں علی آباد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سیسات سالہ نعمان ہلاک ہوگیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے گزشتہ ایک ماہ سے علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جس کی اطلاع انتظامیہ کو بھی دی گئی لیکن ابھی تک ان کے خاتمہ کے لیے کوئی مہم انہیں چلائی گئی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہاں کے ہسپتال میں کتے کے کاٹنے سمیت کسی قسم کی ویکسین نہیں یہی وجہ ہے کہ متاثرہ افراد کے علاج میں شدید مشکل پیش آ رہی ہے