10 فروری ، 2014
سبی…سبی کے علاقے تلی کے قریب سڑک کنارے پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی کی گاڑیوں کا ایک قافلہ سبی کے علاقے تلی کے قریب سے گزررہا تھا کہ سڑک کنارے پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور اس کی زد میں آکر تیرہ اہلکار زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سبی منتقل کردیاگیا،جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے،ترجمان ایف سی کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا،واقعہ کے بعد ایف سی اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔