پاکستان
10 فروری ، 2014

رحیم یار خان میں دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت جاری

رحیم یار خان میں دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت جاری

رحیم یار خان…رحیم یار خان میں دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت جاری ہے۔رحیم یار خان میں دہشت گردوں نے تین گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے تباہ کردیاجبکہ ایک لائن محفوظ رہی۔ متاثرہ لائنوں کی مرمت کاکام شروع کردیاگیاہے جومنگل کی رات تک مکمل ہوجائیگا۔دھماکے کے بعد سے پنجاب کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔اتواراورپیر کی درمیانی شب رحیم یارخان کے علاقے رنگ پورمیں پنجاب کے شہروں کو جانیوالی تین مین گیس پائپ لائنوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیاگیا۔ دھماکے سے گیس پائپ لائنوں نے شعلے پکڑ لئے اور دیکھتے ہی دیکھتے کھیت اور قریبی بستی کھمبرا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عارف حمید کے مطابق ،تباہ شدہ لائنیں18،30اور36انچ قطر کی تھیں جبکہ 24انچ قطر کی لائن محفوظ رہی دھماکے سے سے رحیم یارخان،ملتان،بہاولپور،لاہوراورفیصل آبادکوگیس فراہمی متاثر ہوئی۔ واقعے کے بعد 630ملین کیوبک فٹ گیس کاشارٹ فال ہوگیا ہے۔ یہ لائنیں زیر زمین بچھائی گئی تھیں جوسوئی گیس فیلڈ سے پنجاب اورپھر ملک کے دیگر حصوں میں گسی کی فراہمی کا ذریعہ تھیں۔ بحالی میں 36 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں اورامکان ہے کہ کل رات 11 بجے تک گیس کی فراہمی بحال ہوجائے۔ چیف انجنئیر احمد علی کے مطابق گیس پائپ لائن کی تباہی کے لئے دھماکاخیز مواد استعمال کیاگیا۔ جس کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہاہے۔ پائپ لائنیں تباہ کرنے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ری پلبلکن آرمی نے قبول کرلی ہے۔

مزید خبریں :