پاکستان
02 اپریل ، 2012

کراچی:مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار فراد ہلاک

کراچی:مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار فراد ہلاک

کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت چار فراد ہلاک ہو گئے۔پولیس چیف اختر گورچانی کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاوٴس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوئی،واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھا۔جبکہ بن قاسم ٹاوٴن کے علاقے پپری میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔سہراب گوٹھ کے علاقے سکندر گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ناظم آباد کے علاقے میں بورڈ آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کراچی کے مقامی عہدیدار کو ذخمی کردیا جسے فوری طور پر علاج کیلئے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پیپلز پارٹی کراچی کے صدر فیصل رضا عابدی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :