10 فروری ، 2014
میران شاہ…شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، حادثے میں 6اہل کار زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کا قافلہ خڑ قمر روڈ سے گزر رہا تھا کہ قافلے میں شامل ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور 6اہل کار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔