پاکستان
02 اپریل ، 2012

گوجرہ روڈ پر ٹرالر اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم،4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

گوجرہ روڈ پر ٹرالر اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم،4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

گوجرہ ... گوجرہ روڈ پر ٹرالر اور ٹرالی کے تصادم میں4 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔فیصل آباد کے نواحی گاوٴں سدھو کے رہائشی افراد ہائی ایس ٹرالر میں جانور لے کر ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہے تھے کہ گوجرہ بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔جن میں شہباز،عدیل،بلال،بوٹا اور نا معلوم شخص شامل ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دیگر لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید خبریں :