11 فروری ، 2014
بوسٹن…امریکا کی ریاست نیو ہمپشائر کے بال بیرنگ بنانے والے پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 8 سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا جنوبی نیو ہمپشائر میں بال بیرنگ بنانے والے پلانٹ میں ہوا۔ دھماکے کس وجہ سے ہوا، تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔