02 اپریل ، 2012
باوٴ(چین)… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کہا ہے کہ ہماری نئی جمہوریت کو بہت سے چیلنج درپیش ہیں ، پاکستان نے بین الاقوامی سیاست کی بہت بھاری قیمت چکائی ہے ، چین کے شہر باوٴ میں ایشیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کی اقتصادی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے بارے میں کہا کہ بہتر اقتصادی صورتحال کے لئے بین الاقوامی تعاون اور آپس میں تعلقات بہت ضروری ہیں۔انہوں نے ہماری نئی جمہوریت کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ، جس کے لیے انہیں بہت سارے مشکل فیصلے کرنے پڑے ، ہمیں مخدوش معیشت کاسامنا رہا ، جبکہ بیرونی دنیا سے تیل اور اشیائے صرف کی بڑھتی قیمتوں اور پڑوس میں جاری جنگ بھی سے بھی پاکستان کے لیے چیلنجز سامنے آئے ، وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے بین الاقوامی سیاست کی بہت بڑی قیمت ادا کی ۔