02 اپریل ، 2012
پشاور… مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی میں شدت پسندوں کے حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل بائیزئی میں افغان سرحدی چیک پوسٹ اولائی پر صبح سویرے شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی جاری رہی جس سے حملہ آور فرار ہوگئے۔