پاکستان
02 اپریل ، 2012

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،انٹر سٹی کرائے بڑھا دیئے گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،انٹر سٹی کرائے بڑھا دیئے گئے

لاہور… لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہروں کے درمیان بسوں کے کرایوں میں پانچ سے سات فیصد اضافہ کردیا گیا۔آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد خان نیازی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شہروں کے درمیان کرایوں میں اضافہ اس شرح سے نہیں کیا جس شرح سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کیا گیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کرایے بڑھنے سے ان پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔

مزید خبریں :