11 فروری ، 2014
اسلام آباد…حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو کو آرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کمیٹی سے ہونے والی غیر رسمی ملاقات امید افزا رہی،طالبان کمیٹی سے غیر رسمی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو میں عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کمیٹی سے ملاقات امید افزا رہی ، کوشش کریں گے کہ آئندہ ٹھوس اور مثبت اقدام اٹھائیں۔